کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شاہد رضا اگلے ہفتے یورپ کے نجی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ان کی عدم موجودگی میں ان کے صاحبزادے چوہدری سعد رضا مالک اور چوہدری عثمان رضا مالک تمام تر سیاسی اور عوامی معاملات سنبھالیں گے۔چوہدری شاہد رضا کوٹلہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 28 گجرات اگلے ہفتے یورپ کے نجی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔جہاں سمندر پار بسنے والے زندہ دلان گجرات شدت سے ان کے منتظر ہیں کیونکہ وہ ضلع گجرات سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے واحد ایم پی اے ہیں جن کے جرات مندانہ کردار اور مشکل وقت میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا ہونے پر انہیں عوام میں بے پناہ پذیرائی ملی ہے۔ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا بیرون ملک کا پہلا دورہ ہے.یورپ کے مختلف ممالک میں بسنے والے گجراتی ان کے پرتپاک استقبال کیلئے بے چین ہیں۔ان کی عدم موجودگی میں ان کے صاحبزادے چوہدری سعد رضا مالک اور چوہدری عثمان رضا مالک تمام تر سیاسی اور عوامی معاملات سنبھالیں گے۔ڈیرہ کوٹلہ لنگڑیال روڈ اور ڈیرہ موہری روڈ کھاریاں عوام الناس کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔





