گجرات () ایف آئی اے گجرات سرکل کی کاروائیاں چار انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف خلاف کریک ڈاؤن جاری ملزمان میں جہانزیب، جمشید علی، کاشف رضا اور تسنیم بٹ شامل ھیں ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاملزم جہانزیب اور جمشید علی انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ملزمان نے معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے مبلزم جہانزیب نے ملازمت کی غرض سے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 16 لاکھ 50 ہزار بٹورے جبکہ ملزم جمشید علی نے شہری کو یونان بھجوانے کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار وصول کیے جبکہ ملزم کاشف رضا اور تسنیم بٹ حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے ملزمان سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے، 1400 اماراتی درہم اور 15 قطری ریال برآمد کر لئے گئے ھیں ملزمان سے 3 عدد موبائل فون اور 1 لیپ ٹاپ بمع حوالہ ہنڈی ثبوت برآمد کر لیے گئے ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا




