اپریل 18, 2026

آئی پی ایل2024؛ دو میچز ری شیڈول ہوگئے، مگر کیوں؟

بھارت میں ریاستی الیکشن کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 2 میچز ری شیڈول کرنا پڑگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی تہوار اور الیکشن کے باعث سیکیورٹی کے فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں، جس کے باعث 2 میچز کو ری شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ، جو پہلے 17 اپریل 2024 کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ہونا تھا، اب ایک دن پہلے 16 اپریل 2024 کو کھیلا جائے گا۔اسی طرح نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد پہلے 16 اپریل 2024 کو گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کی میزبانی کرنے والا تھا۔ میچ اب 17 اپریل، 2024 کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے دو مرحلوں میں آئی پی ایل کے فکسچر جاری کیا تھا، پہلے مرحلے میں 21 جبکہ بقیہ میچز انتخابات کے بعد شیڈول کیے گئے ہیں۔