اپریل 18, 2026

منڈی بہاؤالدین: ضلع بھر کے ٹاؤن ڈویلپرزکا اجلاس،چیف آفیسر ضلع کونسل سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت ضلع بھر کے ٹاؤن ڈویلپرزکا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے سائٹ ڈویلپمنٹ ذون کی شمولیت، رجسٹریشن، این او سیز سمیت ٹاؤن ڈویلپز کے دیگر ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ٹاؤن ڈویلپرز کے مسائل کے حل اور رجسٹریشن کیلئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔