گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں صحافیوں کے حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) کے مرکزی رابطہ دفتر کا افتتاح کر دیا گیا،شاندار تقریب کا اہتمام, عہدیداروں کا اعلان بھی کیا گیا
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کینٹ میں پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) کے دفتر کا افتتاح ضلع چکوال کے صدر راجہ پرویز اختر نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سید امانت علی شاہ بخاری نے کی تقریب میں سید حفیظ سبزواری سینئر جرنلسٹ گولڈ میڈلسٹ حکومت پاکستان بانی و مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس( رجسٹرڈ )اور گوجرانوالہ کینٹ سے پاک آرمی کے میجر بلال طاہر نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ صحافت ایک عظیم پیشہ اور انسانی خدمت کا شاہکار ہے صحافی جس انداز میں قلم کی حرمت کی پاسداری کے لیے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں صحافت کرنا پھولوں کی مالا نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے سید حفیظ سبزواری نے PIMA کے نیٹ ورک کو مزید متحرک کرنے کے لیے عہدیداران کا اعلان کیا، چوہدری محمد افضال نمبردار گوجرانوالہ سٹی کے نائب صدر، بشیرالرحمان ضلع گوجرانوالہ کے صدر، محمد ندیم مغل ضلع گوجرانوالہ کے نائب صدر،امیر حمزہ تحصیل گوجرانوالہ کے صدر جبکہ قصور کے معروف صحافی سید عابد حسین بخاری کو ضلع قصور کا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا پروقار تقریب میں ڈاکٹر سید امانت علی شاہ بخاری کو مرکزی نائب صدر کا کارڈ بھی پہنایا گیا تقریب میں چوہدری وقار باجوہ، عبدالرحمان بھٹہ، محمد عظیم بٹ ,ناصر جاوید،ندیم بابر خان ،سید سفیان شاہ بخاری ،عاصم گوندل،چوہدری مظفر حسین کاہلوں،آفاق ندیم اور کثیر تعداد میں صحافیوں سماجی کارکنوں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر معززین شرکاء کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا




