اپریل 18, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک اور غیرملکی کوچ سے رابطہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن اور شین واٹسن کے بعد پی سی بی نے جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی گیری کرسٹن سے رابطہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 56 سالہ گیری کرسٹن کو لمبے عرصے تک کوچنگ کی آفر کی ہے جس پر گیری کرسٹن نے پی سی بی سے وقت مانگا ہے۔گیری کرسٹن بھارت اور جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے بھی رابطہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق لیوک رونکی نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے