پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نئے صدر طارق بگٹی اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے والے قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر کی عیادت کو پہنچ گئے۔ پی ایچ ایف کے نو منتخب سربراہ طارق حسین بگٹی لاہور کے جناح اسپتال میں گول کیپر وقار یونس کی عیادت کی اور فیڈریشن کی طرف سے علاج معالجے میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔گول کیپر وقار یونس اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، ٹیم انتظامیہ نے ہاکی پلئیر سے 200 ڈالرز کا ڈیلی الاؤنس تک واپس لیکر وطن بھیج دیا تھا، جس کے بعد گول کیپر نے اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال لاہور میں گھٹنے کا آپریشن کرایا۔وقار یونس نے فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ کی طرف سے نہ پوچھنے پر بےحسی کا شکوہ کیا تھا۔




