ستمبر 11, 2026

ڈنگہ: کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ہنگامی میٹنگ،صدر ماجد علی مدنی نے شرکاء کو حالیہ محکمانہ کاروائیوں بارے بریف کیا

ڈنگہ+نونانوالی(نامہ نگار+ڈاکٹر غلام شبیر) ڈنگہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ہنگامی میٹنگ بسلسلہ محکمانہ کاروائی17مارچ 2024 بروزاتوار صبح دس بجے پیزا بائٹ فوارہ چوک ڈنگہ میں ہوئی۔جس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، کیمیسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ماجد علی مدنی نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران اپنے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز میں کوالیفائڈ پر سن کو کو حاضر رکھیں اور خود کوالیفائیڈ ہیں وہ بھی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ میڈیکل سٹور میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور میڈیسن کا اندراج بر وقت کریں اور ریکارڈ مینٹین رکھیں۔ PHC لاہور، راوالپنڈی اور سرگودھا کی ٹیموں کے علاوہ ضلعی اورمقامی افسران بھی بہت سخت چیکنگ کر رہے ہیں۔ میڈیکل سٹور اور فارمیسی میں لائسنس موجوداور والڈ بھی ہونا چاہیے۔تمام ادویات ان رجسٹرڈ اور ایکسپائر نہیں ہونی چاہیئں۔ نارکوٹکس اورسٹیرائیڈادویات کاریکارڈ لازمی ہونا چاہئے۔بل وارنٹی کے مطابق بیچ نمبر بھی چیک کریں۔فریح کی میڈیسن اور روم ٹمپریچر کا خاص خیال رکھیں۔فریج کو ہر گز بند نہ کریں۔سٹور میں پٹی،سرنج،کاٹن وغیرہ کوئی چیز کھلی نہ رکھیں ورنہ ٹیمیں آپ کا سٹور سیل کر دینگی۔