جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم رمضان سہولت بازار میں تمام اشیاء کے معیار اور ریٹ پر کڑی نظر ہے روزانہ سینکڑوں شہری یہاں سے ضرورت کی اشیاء با آسانی حاصل کر رہے ہیں انتظامی افسران ہمہ وقت یہاں عوام کی خدمت کیلئے موجود ہیں یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر اور دیگرافسران بھی موجود تھے ڈی سی جہلم نے الگ الگ سٹالز پر جا کر فروخت کیجانے والی اشیاء کو خود چیک کیا اور وہاں خریداری کرنے والے شہریوں سے رمضان سہولت بازار کی افادیت اور شکایات ومسائل بارے گفتگو کی۔





