اکتوبر 28, 2026

پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں راجہ حسن اختر

جہلم (ملک احتشام نصیر) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے بہادرجوانوں نے دھرتی ماں پر اپنی جانیں نچھاورکردیں پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے پاک فوج نے دہشت گردوں کو موثر جواب دیکر بڑی کامیابی حاصل کی ہے ان خیالات کا اظہارضلع جہلم کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹے آج بھی دھرتی ماں پر قربان ہوگئے وطن دشمنوں نے ایک بار پھر پاک فوج کی چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجہ میں بہادر فوجیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی،انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت سے دل خون کے آنسوروتا ہے،ملک کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں