اپریل 17, 2026

یورپین یونین کی سفیر کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں جی ایس پی پلس سمیت پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان جاری ترقیاتی اور پاکستان کی اقتصادی بحالی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یورپین یونین کے آفس کی اطلاع کے مطابق یورپین سفیر کی آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحرک اور نتیجہ خیز پہلی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور بشمول یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔