اپریل 18, 2026

سنی اتحاد کے ارکان کو واپس PTI میں ضم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ہمارے نمبر مکمل ہوئے تو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی اور عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے‘مینڈیٹ چور خود بھاگ جائیں گے‘آنے والے پانچ 6ماہ میں حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں ۔ایک انٹرویومیں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے معاملے پر ہم نے بہت مشاورت کی تھی اس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا تھا‘اس وقت ہمارے پاس آپشن کم تھے۔سنی اتحاد کونسل میں شامل رہنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس جماعت میں شامل رہیں گے مگر دونوں پارٹیوں کو ضم بھی کریں گے۔