وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس حراست میں موجود ملزم کو پیٹرول پمپ ملازم کی جانب سے زور دار تھپڑ مارا جا رہا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ویڈیو ان بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو غریبوں کو خود سے کمتر انسان سمجھتے ہیں اور یہ گمان کرتے ہیں کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر وہ قانون سے بالاتر ہو سکتے ہیں اور جو چاہیں کر کے بچ نکلیں گے۔
یہ اُن بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو غریبوں کو اپنے سے کمتر انسان سمجھتے ہیں اور یہ گمان کرتے ہیں کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر وہ قانون سے بالاتر ہو سکتے ہیں اور جو چاہیں کر کے بچ نکلیں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 23, 2026
بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب، میں مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں،… https://t.co/JrUA4W891A
مریم نواز نے واضح کیا کہ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب وہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہیں، چاہے ان پر ظلم کرنے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات اسے قانون کے کٹہرے میں جواب دہ ہونے سے نہیں بچا سکتے، کیونکہ انصاف صرف امیر اور طاقتور لوگوں کا حق نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے اور کسی مظلوم کو محض اس لیے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا کہ اس کے خلاف کھڑا ہونے والا شخص دولت اور طاقت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا عزم بالکل واضح ہے کہ مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کسی کو بھی اپنے پیسے یا طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔





