اکتوبر 28, 2026

چک سکندر میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری PAT ضلع گجرات حافظ فیصل محمود ایڈووکیٹ کی شرکت، قیامِ امن کے لیے تعاون کی یقین دہانی

کھاریاں ( پریس ریلیز)ضلع گجرات کی امن کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری حافظ فیصل محمود ایڈووکیٹ نے شرکت کی، جہاں امن و امان کے قیام اور معاشرے میں امن کے فروغ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حافظ فیصل محمود ایڈووکیٹ نے امن کمیٹی ضلع گجرات کے ضلعی صدر شیراز افتیاز کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور قیامِ امن کے لیے مختلف امور پر گفتگو کی۔ حافظ فیصل محمود نے اپنی جماعت پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے امن کے قیام اور اس مقصد کے لیے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اجلاس کے موقع پر سید شہباز شاہ ایڈووکیٹ، چوہدری عرفان احمد جاتریہ ایڈووکیٹ اور چوہدری خالق ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔