اکتوبر 28, 2026

گورنمنٹ پرائمری سکول بھٹیہ جہلم میں عالمی یومِ خوراک کے حوالے سے آگاہی پروگرام

جہلم ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گورنمنٹ پرائمری سکول بھٹیہ جہلم میں اے ای او گھرمالہ مرکز سر احسن رضا کی ہدایت پر عالمی یومِ خوراک کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ میں صحت مند غذائی عادات کو فروغ دینا اور متوازن خوراک کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔پروگرام کے دوران پرنسپل چوہدری راشد محمود، سر محمد نعمان، مس آرزو وفا اور مس سونیا امتیاز نے طلبہ کو متوازن غذا، صحت بخش خوراک، کھانے کے آداب اور جنک فوڈ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر طلبہ نے پلے کارڈز کے ذریعے صحت مند غذا کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بچوں میں بہتر غذائی عادات اپنانے کا شعور بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔