حیدرآباد: سیکریٹری جنرل سندھ بیس بال ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ نے ملتان میں منعقد ہونے والی 27ویں خاور شاہ نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سندھ کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 14 اکتوبر کو پبلک اسکول حیدرآباد میں اوپن ٹرائلز منعقد کیے گئے، جن میں سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز کا افتتاح پبلک اسکول حیدرآباد کے پرنسپل اقبال میمن نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کی ویمن ونگ کی سیکریٹری عائشہ ارم، سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل و سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے محمد تقی سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ ٹرائلز میں کوٹری، جامشورو، دادو، سانگھڑ، ٹھٹھہ، حیدرآباد، لاڑکانہ، ٹنڈو محمد خان، خیرپور، سکھر، ٹنڈو الہ یار، نواب شاہ، میرپور خاص، بدین، نوشہرو فیروز اور کراچی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اعلان کردہ ٹیم میں عدیل میو، زریاب علی، خزیمہ، محمد شہاف، محمد شاہ زیب، عبدالجلیل، مرتضیٰ، محمد ابراہیم، عبدالعزیز، محمد نبیل، ظہیرالدین، فواد عالم، ہارون خان، شیراز خان، حیدر علی، سعادت علی، بابر علی، کامران جٹ، ذاکر خشک، شاہنواز، جاوید علی، محمد کامران اور پرویز احمد شامل ہیں۔





