منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقے میں خاتون کے قتل کے افسوسناک واقعے پر ڈی پی او منڈی بہاءالدین کامران عامر خان نے فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔
تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کارروائی کی اور قتل کے مقدمے میں نامزد چاروں ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او کامران عامر خان نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر سن لیں، قانون کی گرفت سے بچنا ممکن نہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
منڈی بہاءالدین پولیس شہریوں کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے لیے پُرعزم ہے۔





