اکتوبر 28, 2026

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، انزائٹی لیول تھری پلس قرار، لندن کے ڈاکٹر کی معائنے میں شرکت

اڈیالہ جیل میں ۱۰ اگست کو بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ان کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں چار ڈاکٹر شامل تھے، جن میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف میڈیکل ٹیم کا حصہ تھے۔ میڈیکل بورڈ نے بلڈ پریشر اور انزائٹی لیول کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی سفارش کی تھی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات، اخبار، ٹی وی اور کتابیں فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے کی سفارش بھی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کا نام بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے حالیہ مذاکراتی عمل میں بھی سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر نے بانی پی ٹی آئی کی بلڈ پریشر کی دوائی تبدیل کی تھی، اور ڈاکٹر فرقاد علی کی اڈیالہ جیل آمد کے بارے میں پارٹی قیادت اور فیملی آگاہ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا، اور میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی اڈیالہ جیل میں جمع کروائی گئی تھی۔