کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے شہر میں قائم مختلف نجی پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم کے تحت فیول سبسڈی فراہم کیے جانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پیٹرول پمپس پر سبسڈی کی فراہمی، ریکارڈ اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران دونوں پیٹرول پمپس پر فیول سبسڈی دینے کا نظام مکمل طور پر فعال پایا گیا اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی بلا تعطل جاری تھی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو سبسڈی کی شفاف اور آسان طریقے سے فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔





