ڈنگہ: چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھاریاں ڈاکٹر اسامہ طاہر نے یونین کونسل امرا کلاں اور چک جانی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے چیف منسٹر کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز پروگرام کے تحت جاری گھر گھر رجسٹریشن اور ویری فیکیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر یونین کونسل فوکل پرسن اور اسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر احسان اللہ ساہی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی موجودگی میں ڈی ڈی او ہیلتھ کو رجسٹریشن، پارسلنگ اور ویری فیکیشن کے تمام مراحل کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھاریاں ڈاکٹر اسامہ طاہر نے فیلڈ ورک کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام مقررہ اہداف کو جلد از جلد حاصل کیا جائے جبکہ پارسلنگ اور ویری فیکیشن کے عمل میں ریکارڈ کی مکمل درستگی اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ فلاحی پروگرام کے تمام تر فوائد عام آدمی تک بلا تاخیر پہنچ سکیں۔





