ستمبر 12, 2026

پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے زیرِ اہتمام ملتان میں شاندار ‘پاک فوج زندہ باد’ ریلی کا انعقاد

صحافیوں کے حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم ‘پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس’ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ملتان میں ایک پروقار "پاک فوج زندہ باد” ریلی نکالی گئی، جس کا آغاز نیو ملتان سے ہوا۔ ریلی میں مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری، پروفیسر عبدالصمد طاہر، حاجی محمد اکرم، ساجد رشید چانڈیو، عبدالغفار المعروف شبیر احمد اور دیگر عہدیداران سمیت شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعروں پر مشتمل فلیکس اٹھا رکھے تھے اور "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگاتے ہوئے کمہاراں والا چوک پہنچے جہاں ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بانی و مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری اور پروفیسر عبدالصمد طاہر نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی شجاعت اور جذبۂ شہادت کی بدولت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ 6 ستمبر 1965ء کو فوج کے بہادر جوانوں نے جس طرح دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوانوں اور قیادت کو خراجِ تحسین جبکہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ریلی کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی اور پاک فوج کے لیے بالخصوص کی جانے والی دعاؤں پر ہوا