بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکن پارلیمنٹ شکیب الحسن کے آبائی گھر پر مشتعل افراد کی جانب سے پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عمارت کی اوپری منزل پر آگ لگ گئی اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 170 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع قصبے مگورا میں پیش آیا، جہاں مظاہرین نے گھر کو نشانہ بنایا۔
یہ پُرتشدد واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 2024 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار میڈیا سے ورچوئل گفتگو کی، جس میں شکیب الحسن بھی موجود تھے۔ اپنی اس گفتگو کے دوران شیخ حسینہ نے رواں سال دسمبر میں وطن واپسی کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے بعد سیاسی صورتحال میں ہلچل مچ گئی ہے۔
متعلقہ خبریں





