اگست 6, 2026

فیری لینڈ مارکی کھوہار کا غریب، یتیم اور سفید پوش طبقے کے لیے خصوصی اعلان


سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) فیری لینڈ مارکی کھوہار کے سی ای او عثماد ارشد نے معروف کالمسٹ و جرنلسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب، یتیم اور سفید پوش طبقے کے لیے خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی، تاہم اس دوران معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ فیری لینڈ مارکی کھوہار کا مقصد صارفین کو معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے ضروریہ فراہم کرنا ہے۔ مستحق افراد کے لیے خصوصی رعایت ہماری سماجی ذمہ داری کا حصہ ہے، تاکہ کم آمدنی والے خاندان بھی بہتر معیار کی اشیاء مناسب قیمت پر حاصل کر سکیں۔
عثماد ارشد نے مزید کہا کہ کاروبار کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔