ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے واضح کیا ہے کہ ایران ہر خطرے کو پوری سنجیدگی سے لے گا اور اپنی عسکری تیاریوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حالیہ بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران پر ممکنہ زمینی حملے کے ارادے سے پیچھے ہٹنے کا اشارہ دیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں قائم مقام ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیانات محض ‘نفسیاتی جنگ’ کا حصہ ہیں، تاہم اس کے باوجود ایران کسی بھی خطرے کو ہلکا نہیں لے گا اور ہر خطرے کو حقیقی سمجھتا ہے۔





