جولائی 27, 2026

سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے رہائش گاہ ڈنگہ پر عوامی مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی

ڈنگہ (میاں احتشام اللہ اسلم) سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے اپنی رہائش گاہ ڈنگہ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل پیش کیے۔ میاں طارق محمود نے تمام شہریوں کے مسائل کو توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے حکام کو فوری کارروائی کے لیے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ شہریوں نے ان کے اس اقدام اور مسائل پر فوری توجہ دینے پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔