ستمبر 14, 2026

وفاقی کابینہ کی منظوری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا روزانہ کی بنیاد پر نظام نافذ

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے پرائسنگ میکنزم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اوگرا اب وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی الگ منظوری کے بغیر گزشتہ 7 روز کی اوسط عالمی قیمتوں کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر جاری کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پرانی قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔ نئے نظام کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر ہوں گی، پیٹرولیم لیوی فنانس ڈویژن کی منظوری سے تبدیل کی جا سکے گی، اور مالی سال 27-2026 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ذریعے کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے اس نئے نظام کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ان کے مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ درآمد یا اپ لفٹمنٹ میں ڈیفالٹ کرنے والی کمپنیوں پر 9 ماہ تک نئی درآمدی پابندی عائد ہوگی۔ وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو اس نئے پرائسنگ میکنزم پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی سخت ہدایت بھی جاری کر دی ہے تاکہ پیٹرولیم کے شعبے میں شفافیت لائی جا سکے۔