جولائی 17, 2026

سعودی عرب ہماری ‘سرخ لکیر’ ہے اور اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان نے ایران پر واضح کر دیا

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ میزائل حملوں نے پاکستان میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے ایران پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ سعودی عرب ہماری ‘سرخ لکیر’ ہے اور اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔

یہ تشویش حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل داغے جانے کے بعد پیدا ہوئی ہے، جس سے خدشہ ہے کہ خطے میں ایک نئی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ پاکستان کا یہ سخت موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت ہزاروں پاکستانی فوجی اور لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس صورتحال سے امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے متوقع ثالثی کردار میں بھی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔