جولائی 17, 2026

واشنگٹن: امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو 2 ارب ڈالر کا جدید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ فروخت کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق، سعودی عرب کو 1.96 ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی یہ فروخت امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی، جس کے ذریعے امریکہ اپنے اہم اتحادی سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کو فروخت کیے جانے والے اس جدید دفاعی پیکج میں درست ہدف کو نشانہ بنانے والے جدید اسلحہ سسٹمز اور ان سے متعلقہ سازوسامان شامل ہے۔