ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضے کے لیے زمینی فوج اتارنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران جلد شکست کھا جائے گا، تاہم انہوں نے کسی بھی ڈیڈ لائن دینے سے گریز کیا اور ایران پر زور دیا کہ وہ اپنا رویہ بہتر بنائے۔
دریں اثنا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران میں فوجی تنصیبات پر حملوں کی تصدیق کی ہے جن کا مقصد جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے والی صلاحیتوں کو نشانہ بنانا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، سیریک، اہواز، چابہار اور بندر عباس میں ہونے والے ان دھماکوں کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجیوں سمیت 30 عام شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں





