فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے بعد مصر کی فٹ بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، جہاں ایئرپورٹ پر حکام اور مداحوں کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ کے باہر ہزاروں مداح اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے اور تصاویر بنوانے کے لیے بے تاب نظر آئے۔ اس ورلڈ کپ کے دوران مصری ٹیم کے کوچ حسام حسن کی جانب سے فلسطینی پرچم بلند کرنے کے اقدام کو دنیا بھر میں خصوصاً فلسطین میں شدید پزیرائی مل رہی ہے۔
Filistinli bir sanatçı, Filistin halkına verdiği destek nedeniyle Mısır Milli Futbol Takımı Teknik Direktörü Hossam Hassan'ın portresini, Gazze'de yıkılan bir binanın enkazına çizdi. pic.twitter.com/kMnen7xVzD
— Vaziyet (@vaziyetcomtr) July 10, 2026
اسی تناظر میں غزہ کی پٹی کے ایک فلسطینی فن کار نے ساحلِ غزہ پر ریت کے ذریعے ایک منفرد شاہکار بنا کر مصری کوچ حسام حسن کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ فن کار کا کہنا تھا کہ حسام حسن نے عالمی اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینی کاز کی عزت بڑھائی اور دنیا کے سامنے مظلوم عوام کا وقار اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایک ہمدردانہ اقدام نے غزہ میں محصور تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کے مرجھائے ہوئے حوصلوں کو نئی امید دی ہے اور ان کے جذبوں کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔





