جولائی 13, 2026

گجرات: ڈی پی او کمپلیکس میں یوتھ انٹرنشپ کے 20 ویں بیج کا آغاز، یونیورسٹی کے طلباء کی شرکت

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او گجرات اختر فاروق کی ہدایات پر ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں یوتھ انٹرنشپ کے بیسویں بیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر گجرات یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کا ڈی پی او کمپلیکس پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

اس انٹرنشپ پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو پولیس کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات، قانونی امور اور جدید پولیسنگ میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے عملی طور پر آگاہ کرنا ہے، تاکہ نوجوان نسل پولیس کے نظام اور اس کے عوامی خدمت کے کردار کو بہتر اور شفاف انداز میں سمجھ سکے۔