کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے ضلع گجرات کا ایک اہم دورہ کیا۔ انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں ڈی سی آفس گجرات میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی اور ڈی سی گجرات نور العین قریشی کے ہمراہ وزٹ کیا اور وہاں سکیورٹی مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
بعد ازاں، آر پی او گوجرانوالہ نے امام بارگاہ حسینیہ اور امام بارگاہ کاظمیہ کا دورہ کیا اور وہاں عزاداروں کے تحفظ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا موقع پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے محرم الحرام کے فول پروف سکیورٹی پلان کے حوالے سے حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔





