جون 23, 2026

لالہ موسیٰ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ، عشرہ محرم کے سیکیورٹی اور بلدیاتی انتظامات کا جائزہ

رپورٹ: ڈاکٹر غلام شبیر


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ،اسسٹنٹ کمشنرہیومن ریسورسز وقاص محبوب کا مرکزی امام بارگاہ ریلوے روڈ لالہ موسیٰ کادورہ ،امام بارگاہ انتظامیہ سے ملاقات کرکے سیکورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیاجلوس روٹس کی صفائی سمیت دیگر معاملات کے بارے پوچھا،اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ،اسسٹنٹ کمشنرہیومن ریسورسز وقاص محبوب نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمدشیرگوندل، چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ تنویرعباس گجر کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ ریلوے روڈ کادورہ کیا،انہوں نے امام بارگاہ کے منتظم انصر جعفری سے ملاقات کرکے ان سے عشرہ محرم کے حوالے سے سیکورٹی و دیگر معاملات کے انتطامات کاجائزہ لیااور ان سے عشرہ محرم کے مرکزی جلوس کے علاوہ چھوٹے جلوسوں کے روٹس کےبارے دریافت کیا۔ اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی