کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار )ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے سیشن کورٹ گجرات کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے انچارج سیکیورٹی سے نفری کی تعیناتی اور مجموعی حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔
ڈی پی او گجرات نے عدالت کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے، تمام اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور جاری شدہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی انتہائی اہم ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔





