جون 13, 2026

فٹبال کا ہنگامہ خیز مقابلہ: امریکہ نے برازیل کو ہرا دیا، میچ کے دوران برازیلی ٹیم اور اسٹاف کو ریکارڈ 8 ریڈ کارڈز جاری

برازیل اور امریکہ کی ویمنز فٹبال ٹیموں کے درمیان فورٹالیزا کے اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوستانہ میچ ایک غیر معمولی اور شدید ہنگامہ خیز مقابلے میں تبدیل ہو گیا جہاں امریکی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔ اسٹیڈیم میں موجود 55 ہزار تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ کے دوران میدان اس وقت اکھاڑا بن گیا جب ریفری کی جانب سے برازیل کی ٹیم اور ان کے کوچنگ اسٹاف کو مجموعی طور پر ریکارڈ 8 ریڈ کارڈز دکھائے گئے جن میں میچ کے دوران میدان میں موجود 2 کھلاڑی اور غصے میں آپے سے باہر ہونے والے کوچنگ اسٹاف کے 4 ارکان شامل ہیں۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں ٹیموں کے درمیان تلخی کم نہ ہو سکی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مزید 2 برازیلی کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کیا گیا، تاہم اس تمام ہنگامہ آرائی اور سخت ترین دباؤ کے باوجود امریکی ویمنز ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا واحد گول اسکور کیا اور برازیل کے ہوم گراؤنڈ پر ایک یادگار فتح اپنے نام کر لی۔