پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین گیمز 2026 کے لیے 15 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت 30 سالہ صاحبزادہ فرحان کریں گے، جو اب تک 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 2 سنچریوں اور 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1305 رنز بنا چکے ہیں، جبکہ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ جاپان کے شہر آئیچی میں 24 ستمبر سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں کرکٹ کے تمغوں کا فیصلہ 3 اکتوبر کو ہوگا۔ اسکواڈ میں شامل 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں تربیتی کیمپ کا حصہ بنیں گے، جبکہ عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، محمد سلمان مرزا، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں





