جون 8, 2026

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز کی تمام ریٹرننگ افسران کو مصدقہ فارم 45 جاری کرنے کی سخت ہدایت

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے تمام 24 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو مصدقہ فارم 45 جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ یہ عمل الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کی متعلقہ دفعات کے مطابق یقینی بنایا جائے، جس پر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام ریٹرننگ افسران کو ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 جاری کیے جا رہے ہیں جہاں گنتی مکمل ہوچکی ہے، لہٰذا کوئی بھی میڈیا چینل فارم 45 جاری نہ ہونے کے حوالے سے غیر مصدقہ خبریں نہ چلائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک بار پھر واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔