چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے تمام 24 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو مصدقہ فارم 45 جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ یہ عمل الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کی متعلقہ دفعات کے مطابق یقینی بنایا جائے، جس پر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام ریٹرننگ افسران کو ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 جاری کیے جا رہے ہیں جہاں گنتی مکمل ہوچکی ہے، لہٰذا کوئی بھی میڈیا چینل فارم 45 جاری نہ ہونے کے حوالے سے غیر مصدقہ خبریں نہ چلائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک بار پھر واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔





