جون 7, 2026

پی ٹی آئی رہنما و سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ کا ڈنگہ اور موجیانوالہ کا تعزیتی دورہ، سوگوار خاندانوں سے فاتحہ خوانی

ڈنگہ (نامہ نگار) راہنما پاکستان تحریک انصاف‘ سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ نے حلقہ کا تعزیتی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈنگہ آ کر گلگت حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں اسود حنان یامین اور محمد احسان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے موجیانوالہ جا کر چوہدری عقیل عمران گجر کے والد غلام حیدر چاڑ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا۔ ان کے ہمراہ پیر آفتاب شاہ اور خالد سہیل بلو بھی تھے۔