جون 7, 2026

گلیانہ پریس کلب کے وفد کی اتفاق پریس کلب کھاریاں آمد، صحافتی اتحاد، اعزازی تقرریوں اور باہمی تعاون کے عزم کا اظہار

سرائےعالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) گلیانہ پریس کلب کے ایک وفد نے اتفاق پریس کلب کھاریاں کا دورہ کیا اور نومنتخب صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں صدر مصدق عزیز چوہدری, جنرل سیکرٹری وقاص بھٹی, نائب صدر راجہ صہیب سلطان, سیکرٹری اطلاعات شہباز ہاشمی, ڈپٹی جنرل سیکرٹری زوار حسین جعفری, پریس سیکرٹری راجہ علی حسام, سیکرٹری ایونٹس دانش نعیم مرزا اور پریس فوٹوگرافر محسن رضا شامل تھے۔ وفد نے اتفاق پریس کلب کھاریاں کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر صدر گلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چوہدری نے کہا کہ وہ کل بھی اتفاق پریس کلب کھاریاں کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی اسی طرح ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق پریس کلب کھاریاں اور گلیانہ پریس کلب کا رشتہ مضبوط اور اٹوٹ ہے، اور ہمیں کوئی بھی جدا نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر صدر اتفاق پریس کلب کھاریاں اور معروف کالمسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلیانہ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کی شرکت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی اداروں کے درمیان اتحاد اور تعاون ہی صحافت کے معیار کو بلند کرتا ہے۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے مشاورتی کمیٹی اور بانی اتفاق پریس کلب کھاریاں محمد سلیمان قادری کی مشاورت سے سیالکوٹ ڈسکہ سے تشریف لانے والے سینئر صحافی شاہد صدیقی اور ان کے وفد کو اعزازی ممبرشپ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شاہد صدیقی کو شعبۂ نشر و اشاعت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔

اجلاس میں سینئر صحافی چوہدری شاہد افضل کو سینئر نائب صدر جبکہ معروف صحافی ندیم سرور کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعزازی طور پر نامزد کیا گیا۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے مزید کہا کہ اتفاق پریس کلب کھاریاں اور گلیانہ پریس کلب ایک ہی سوچ اور مقصد کے دو نام ہیں، کیونکہ دونوں کی منزل ایک ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گے۔

آخر میں دونوں جانب سے باہمی اتحاد، تعاون اور صحافتی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا