جون 7, 2026

پولیس سرکل سرائے عالمگیر کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

سرائے عالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا)

پولیس سرکل سرائے عالمگیر نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ بردار عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی تقریباً ایک کلو 200 گرام ہیروئن، دو عدد پسٹل 30 بور اور 8 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم محمد سجاد کے قبضے سے 1200 گرام ہیروئن جبکہ ملزم سلیمان کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر راحیل عارف نے بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم طیب علی کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور جبکہ ملزم عامر یوسف کے قبضے سے 8 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق معاشرے کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی