بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر بلند شہر میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بندر وکیل کے ہاتھوں سے نقدی سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا اور پیسے ہوا میں اڑا دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچہری روڈ پر ایک وکیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائیداد کی رجسٹری کے لیے جا رہا تھا کہ اچانک ایک بندر نے حملہ کر کے اس کے ہاتھ سے بیگ چھین لیا۔ بیگ میں 2 لاکھ روپے کی خطیر رقم موجود تھی۔ بندر درخت کی اونچی شاخ پر جا بیٹھا اور بیگ کھول کر نوٹ نیچے گرانا شروع کر دیے، جس سے وہاں موجود وکلاء، سائلین اور راہگیروں میں کھلبلی مچ گئی۔
बुलंदशहर कचहरी में बैनामा कराने आए एक व्यक्ति का 2 लाख रुपये से भरा बैग एक बंदर छीनकर नीम के पेड़ पर चढ़ गया। बैग में खाने की चीज तलाशते हुए बंदर ने उसे फाड़ दिया और फिर 500-500 रुपये के नोट नीचे फेंकने लगा।नोटों की "बारिश" देख मौके पर मौजूद लोग हैरान रह गए। सूचना पर पहुंची पुलिस pic.twitter.com/ItiaCl1nci
— Asif Ansari (@Asifansari9410) May 31, 2026
درخت کے نیچے کھڑے لوگوں نے ہوا میں اڑتے نوٹ جمع کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، کوششوں کے بعد 2 لاکھ میں سے 1 لاکھ 91 ہزار روپے تو واپس مل گئے، لیکن 9 ہزار روپے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔





