کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) محکمہ پولیس ضلع گجرات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی پولیس نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیراز احمد سے 1120 گرام چرس جبکہ ملزم زاہد اقبال سے ایک عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں ضلع بھر میں جاری رہیں گی۔





