جون 1, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اور سنگِ میل، 1000 ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ راولپنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے پہلے میچ کے ساتھ ہی پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی ایک ہزار کی تعداد مکمل کرنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل صرف آسٹریلیا اور بھارت ہی یہ تاریخی سنگ میل عبور کر سکے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے پرعزم دکھائی دیے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، جہاں پاکستان اپنی حالیہ فتوحات کے تسلسل کے ساتھ ناقابلِ شکست رہا ہے، اس تاریخی لمحے کا گواہ بن گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 111 میچز میں سے آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے اس سنگ میل کو عبور کرنا کرکٹ کے لیے ملک کی بے پناہ محبت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔