کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مختلف رہائشی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر نے محلہ نیا آڑہ کھاریاں اور محلہ جلیل پورہ سرائے عالمگیر کے رہائشیوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کیے تاکہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر اور متعلقہ چیف افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نے شہریوں سے خصوصی التماس کی ہے کہ وہ کچرا اور آلائشیں گلیوں یا نالیوں میں پھینکنے کے بجائے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں جمع کریں اور انہیں کوڑا دان میں ڈالیں، یا پھر ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 اور کمپلینٹ سیل نمبر 03260001139 پر رابطہ کریں تاکہ انتظامی ٹیمیں بروقت اسے اٹھا کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔





