جون 1, 2026

امان میڈیکل اسٹور کا قیام: سی ای او ایس ایل ایس کالج جہلم سرفراز ملک کی ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو مبارکباد

جہلم کے معروف ماہرِ تعلیم اور سی ای او ایس ایل ایس کالج جہلم سرفراز ملک نے سرائے عالمگیر کے ممتاز کالم نگار، سینئر صحافی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر، ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو امان میڈیکل اسٹور سرائے عالمگیر کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر سرفراز ملک نے خصوصی طور پر امان میڈیکل اسٹور سرائے عالمگیر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے ملاقات کی اور انہیں اس نئی کاروباری و فلاحی کاوش کے باقاعدہ آغاز پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سرفراز ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر تصور حسین مرزا طویل عرصے سے صحافت، طب اور سماجی خدمت کے میدان میں انتہائی قابلِ قدر اور نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امان میڈیکل اسٹور کا قیام علاقے کے عوام کو معیاری، سستی اور مستند ادویات کی بلا تعطل فراہمی میں ایک اہم اور کلیدی کردار ادا کرے گا، جس سے مقامی آبادی کو صحت کی سہولیات حاصل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

دورے کے اختتام پر معروف ماہرِ تعلیم سرفراز ملک نے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی صحت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ڈاکٹر تصور حسین مرزا کے اس نئے کاروباری و فلاحی سفر کو انتہائی کامیاب اور بابرکت فرمائے، ان کے رزق میں برکت عطا کرے اور انہیں مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمتِ خلق کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔