جولائی 17, 2026

ویلڈن ایس ایچ او چوہدری ناصر محمود؛ لالہ موسیٰ میں شہریوں کو ہنی ٹریپ اور بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی حدود میں شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر بلیک میل کرنے اور بھاری رقوم بٹورنے والے عناصر کی شامت آ گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ چوہدری ناصر محمود اور سب انسپکٹر شبیر چیمہ کی نگرانی میں پولیس نے متحرک ہوتے ہوئے ایک بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، انجیل ندیم زوجہ ندیم مسیح نامی خاتون کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں اینٹی ریپ انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کی دفعہ 22-B/2 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 213 کے تحت سنگین مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا اس حوالے سے سخت موقف سامنے آیا ہے کہ معصوم شہریوں کو جال میں پھنسا کر، بلیک میل کر کے پیسے وصول کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی ہمت نہ کر سکے۔ اس دبنگ کارروائی پر لالہ موسیٰ اور کھاریاں کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او چوہدری ناصر محمود اور سب انسپکٹر شبیر چیمہ کو بھرپور الفاظ میں سراہا ہے اور اسے شہریوں کی عزت و مال کے تحفظ کے لیے ایک بہترین اقدام قرار دیا ہے۔