جولائی 17, 2026

پنجاب بھر میں کاروباری اوقات کی پابندی یکم جون تک ختم، مارکیٹیں اب رات 8 بجے بند نہیں ہوں گی

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رات 8 بجے تک کی پابندی یکم جون تک ختم کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، کھانے پینے کی دکانیں اور ریسٹورنٹس مقررہ وقت کے بعد بھی کھلے رہ سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) علی اعجاز نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج سے مارکیٹوں کی 8 بجے بندش کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اوقاتِ کار میں اس نرمی سے نہ صرف تاجروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ شہریوں کے لیے بھی خریداری کے عمل میں آسانی پیدا ہوگی۔