اکتوبر 28, 2026

سی سی ڈی کھاریاں میں تعینات نڈر پولیس آفیسر فراست چٹھہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے خوف کی علامت بن گئے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سی سی ڈی میں تعینات جرات مند، دلیر اور بہادر پولیس آفیسر چوہدری فراست چٹھہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے خوف کی علامت بن کر سامنے آ گئے ہیں۔ گجرات پولیس کے یہ فرض شناس آفیسر ان دنوں سی سی ڈی کھاریاں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جہاں وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات مندی اور بہترین حکمت عملی کے باعث ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ فراست اللہ چٹھہ نے ضلع گجرات میں اپنی تعیناتی کے دوران قانون شکن عناصر، منشیات فروشوں اور سماج دشمن گروہوں کے خلاف انتہائی مؤثر کارروائیاں کیں، جس سے علاقے میں امن و امان کے قیام میں مدد ملی۔ ان کی دبنگ شخصیت اور بے خوف اندازِ کار کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد ہمیشہ قانون کی گرفت میں رہتے ہیں۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے فراست اللہ چٹھہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ایماندار اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کا اصل اور قیمتی اثاثہ ہیں، جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک رہتے ہیں۔ سی سی ڈی ڈسٹرکٹ گجرات میں ان کی موجودگی کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تعیناتی سے علاقے میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔