اکتوبر 28, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر میں "خصوصی ہیلتھ ویک” کا آغاز، مفت طبی معائنے جاری

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر 14، 15 اور 16 مئی 2026 تک جاری رہنے والے "خصوصی ہیلتھ ویک” کے سلسلے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر میں شہریوں کے لیے مفت اسکریننگ، طبی معائنے اور آگاہی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس مہم کے دوران ایم ایس ہسپتال سرائے عالمگیر ڈاکٹر بلال بن طارق اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے انتظامات کی نگرانی کی۔ ہیلتھ ویک کے دوران مریضوں کی اسکریننگ کے لیے 9 اہم مراحل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جن میں بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ، وزن و قد کا معائنہ، اور غذائی کیفیت کا جائزہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ماں اور بچے کی صحت کی اسکریننگ، ویکسینیشن اسٹیٹس چیک، ہیپاٹائٹس و دیگر بیماریوں کی ابتدائی تشخیص اور ماہرین کی جانب سے صحت سے متعلق آگاہی و مشاورت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر مریضوں کو مزید علاج کے لیے متعلقہ شعبوں میں ریفر کیا جا رہا ہے۔